لا ہور ۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے...
Read moreDetailsلاہور۔ پنجاب میں ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی...
Read moreDetailsکروڑلعل عیسن( صبح پاکستان ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ نے مطالبہ کیا ہے...
Read moreDetailsلاہور (صبح پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرتار پورگوردوارہ میں نکاسی آب چند گھنٹوں میں مکمل...
Read moreDetailsبھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب...
Read moreDetailsلاہور(صبح پاکستان):……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں...
Read moreDetailsلاہور ۔ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے بعد پنجاب کے بڑے دریاؤں میں...
Read moreDetailsلاہور ۔ رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس...
Read moreDetailsلاہور ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن...
Read moreDetailsلا ہور {صبح پا کستان }وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا فوری ایکشن ۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہیں...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین وقت کا کھانا دے رہے ہیں، مخالفین تنقید اس بات پر کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کے اعتبار سے بدترین نظام گجرات کا ہے، گجرات کے لوگ حکمران بھی رہے لیکن اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ جب مجھ پر تنقید ہوتی ہے تو حیرانی ہوتی ہے، مجھ پر تنقید کرنے والے سن میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں، ان کو باتیں کرنا اور گالیاں دینا آتی ہیں کام کرنا نہیں آتا، تنقید کرنا آسان، کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، امدادی ٹیموں نے سیلاب متاثرین کی قیمتی جانوں کو بچایا، متاثرین کے مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا، سیلاب کے بعد ابھی تک پنجاب میں کوئی وباء نہیں پھوٹی، الحمد للہ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کہتے ہیں سی ایم کیوں باہر نکلتی ہے، جب سی ایم میدان میں ہوتا ہے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، سی ایم لیڈ کرتا ہے اور اس کے پیچھے ٹیم کام کرتی ہے، باقی صوبے ایسے ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی وہاں سی ایم اور نہ سسٹم کام کرتا ہے۔
مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ جب ان کا وزیر اعظم تھا تو شیشے والی عینک لگا کر فضائی دورہ کرتا تھا، ان کا وزیر اعظم کہتا تھا اوہو، اوہو بڑا سیلاب آگیا، سیلاب آنے کے 15 دن بعد ہوش آیا اور پھر فوٹوسیشن کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ہے، اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔